Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
68 - 479
 نسبۃ الزبیر بن العوام رضی اللہ عنہ ، ۱/۱۲۰، حدیث:۲۳۱) 
جبریلِ امین کا سفید عمامہ 
	حضرت علّامہ جلالُ الدّین سُیُوطِی شافِعی عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی ’’تفسیر دُرِّ مَنثور ‘‘ جلد6 صفحہ514 پر نقل فرماتے ہیں : حضرت سیّدنا لقمان حکیم  رَحمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیہ نے حضرت سیّدنا جبریلِ امین عَلَیہِ السَّلام کو گھوڑے پر سوار سفید عمامے میں دیکھا۔ (درِ منثور، پ ۲۱، لقمان، تحت الآیۃ: ۱۳، ۶/۵۱۴ملتقطاً) 
حضرت لقمان حکیم کی سبق آموز حکایت 
	دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’عُیُونُ الحکایات (مُتَرجَم)‘‘ حصہ اوّل صفحہ 175 پر ہے:حضرت سیّدنا سعید بن مُسَیَّب رَحمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیہ فرماتے ہیں :’’ ایک مرتبہ حضرت سیّدنا لقمان حکیم  عَلَیہِ رَحمَۃُ اللہِ الرَّحِیم نے اپنے بیٹے کو (نصیحت کرتے ہوئے ) فرمایا: ’’اے میرے پیارے بیٹے! جب بھی تجھے کوئی مصیبت پہنچے تو تُو اسے اپنے حق میں بہتر جان اور یہ بات دِل میں بٹھالے کہ میرے لئے اسی میں بھلائی ہے اگر چہ بظاہر وہ مصیبت ہی نظر آرہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ تیرے حق میں بہتر ہو گی۔‘‘ 
	یہ سن کر آپ رَحمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیہ کا بیٹا کہنے لگا : ’’جو کچھ آپ (رَحمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیہ ) نے فرمایا میں نے اس کو سن لیا اور اس کا مطلب بھی سمجھ لیا لیکن یہ بات