صاحبِ عمامۂ خوشبودار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کی بارگاہ میں بارہا حاضری کا شرف پاتے ، آپ عَلَیہِ السَّلام حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضری کے علا وہ سابقہ انبیائے کرام عَلَیہِمُ السَّلام اور دیگر کئی واقعات کے وقت زمین پر تشریف لائے تھے۔ ان مختلف مقامات پر آپ عَلَیہِ السَّلام نے جو عمامے سجا رکھے تھے ان کا تذکرہ کتبِ احادیث میں موجود ہے جن میں سے چند روایات یہاں ذکر کی گئی ہیں چنانچہ
جبریلِ امین سرخ عمامے میں
حضرت سیّدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہا فرماتی ہیں :’’ میں نے حضرت سیّدنا جبریل عَلَیہِ السَّلام کو دیکھا۔ آپ عَلَیہِ السَّلام نے سرخ عمامہ شریف اس طرح باندھ رکھا تھا کہ اس کا شملہ آپ کے کندھوں کے درمیان لٹک رہا تھا۔‘‘
(مجمع الزوائد، کتاب اللباس، باب ما جاء فی الصباغ ، ۵/۲۲۸، حدیث:۸۵۷۱)
حضرت علامہ امام محمد بن یوسف شامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی امام حاکم رَحمۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت سَیِّدتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہا فرماتی ہیں : نبیٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہ وَسلَّم کے پاس خچر پر سوار ایک شخص آیا اس نے سرخ عمامہ شریف باندھ رکھا تھا جس کا شملہ اس کے کندھوں کے درمیان تھا۔ میں نے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ واٰلہٖ وسلَّم سے اس کے