حضرت علامہ علی بن بُرہانُ الدِّین حَلَبِی عَلَیہ رَحْمَۃ اللہِ الْقَوِی نے بھی نقل فرمایا ہے کہ غزوہ ٔحنین کے روز فرشتوں نے سرخ عمامے یوں باندھ رکھے تھے کہ ان کے شملے کندھوں کے درمیان لٹک رہے تھے۔
(سیرت حلبیہ، باب ذکر مغازیہ، غزوۃ حنین، ۳/۱۶۲)
حضرت سیّدنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے فرمایا: غزوہ ٔ حنین کے دن فرشتوں کی نشانی سرخ عمامے تھی۔ (تفسیر ابن کثیر، پ ۴، آل عمرٰن، تحت الآیۃ: ۱۲۵، ۲/۹۸)
حضرت سیّدنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُما سے ہی روایت ہے کہ حُنین کے روز فرشتوں نے سبز سبز عمامے سجا رکھے تھے۔
(تفسیر بغوی ، پ ۹، الانفال، تحت الآیۃ: ۹، ۲/۱۹۶)
یومِ اُحد فرشتوں کے سرخ عمامے
حضرت سیّدنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: غزوہ ٔاُحد کے دن فرشتوں کی نشانی سرخ عمامے تھی۔ (معجم کبیر، عن عطاء عن ابن عباس ، ۱۱/۱۵۵، حدیث:۱۱۴۶۹)
جبریلِ امین کے عمامے
سَیِّدُ الملائکہ حضرت سیّدنا جبریلِ امین عَلَیہِ السَّلام مدینے کے تاجدار،