Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
61 - 479
تھے لہٰذا ان روایات میں کوئی تضاد نہیں ہے ۔ 
(سیرت حلبیہ، باب غزوۃ بدر الکبری، ۲/۲۴۱) 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ان روایات سے مندرجہ ذیل مدنی پھول حاصل ہوتے ہیں : 
{1}عمامہ شریف باندھنا اللہ عَزَّ وَ جَلَّ کو بہت محبوب ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو اللہ عَزَّ وَ جَلَّ فرشتوں کی اس علامت کا بطورِ خاص ذکر نہ فرماتا اور نہ ہی انہیں اس طرح (باعمامہ) نازل فرماتا۔ 
{2}عمامے کا شملہ کندھوں کے درمیان رکھنا فرشتوں کی بھی سنّت ہے ۔ 
{3}عمامے کا شملہ پشت پر کندھوں کے درمیان رکھنے میں فرشتوں کی اتباع کی بھی نیت کی جا سکتی ہے۔ 
{4}ان رنگوں میں سے کسی بھی رنگ کا عمامہ باندھنا ناجائز نہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو فرشتے کبھی اس رنگ کا عمامہ نہ باندھتے۔ 

غزوۂ حُنَین میں اترنے والے باعمامہ فرشتے 
	پیارے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّوَجَلَّ نے صحابۂ کرام عَلَیہمُ الرِّضوَان کی مدد کے لئے غزوۂ حنین میں بھی آسمان سے فرشتوں کو نازل فرمایا تھا جنہوں نے مختلف رنگوں کے عمامے باندھ رکھے تھے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان فرشتوں کا ذکر یوں