میکائیل عَلَیہِ السَّلام پانچ سو فرشتوں کے ساتھ انسانی شکل و صورت میں ابلق گھوڑوں پر سوار اترے ، اس وقت ان کے جسموں پر سفید لباس اور ان کے سروں پر سفید عمامے تھے اور حضرت سیّدنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالی عَنہُمَا فرماتے ہیں :’’روزِ حنین فرشتوں کے سبز عمامے تھے۔‘‘
(مدارج النبوت، وصل از فضائل و خصائص غزوۂ بدر، ۲/۹۲ ملتقطًا)
یومِ بدر فرشتوں کے عمامے سبز ، زرد، سفید اور سیاہ تھے
حضرت علامہ علی بن بُرہانُ الدِّین حَلَبِی عَلَیہ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے بعض محدثین کے حوالے سے ان تمام روایات میں یوں تَطبِیق بیان فرمائی ہے کہ یومِ بدر بعض فرشتوں کے عمامے سبز بعض کے زرد کچھ کے سفید اورکچھ کے عمامے سیاہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشتمل اخبار الاخیار،اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ، جذب القلوب، مدارج النبوۃ، ماثبت بالسنۃ وغیرہ جیسی شُہرۂ آفاق سینکڑوں کُتُب تصنیف فرمائیں۔ عقائدِ اہلِ سنت کی پوری پوری ترجمانی کی،اسلام اور ایمان کی روح سے متصادم نظریات کی بیخ کَنی کی، عقائد کے اِثبات واِستِقلال کا سامان فراہم کیا،علم و عرفان کی ترویج و اِشاعَت میں آپ کی بیش بہا خدمات ہیں ،تجدیدی کارناموں ،تصنیفی خدمات کے حوالے سے آپ کی شخصیت بلند وبالا ہے۔
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالی عَلَیْہ نے۲۱ ربیع الاول ۱۰۵۲ ھکو وصال فرمایا، آپ کا مزارمبارک دہلی میں ہے۔
(اشعۃ اللمعات شرح مشکوۃ مترجم،ص۶۲۔ اخبارالاخیار مترجم،ص۱۲ ۔ شیخ عبد الحق محدثِ دہلوی،ص۹۰)