فرشتوں کے زرد عمامے
حضرت سیّدنا عُروہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ فرماتے ہیں : ’’غزوۂ بدر کے دن ملائکہ حضرت سیّدنا زبیر بن عوّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ کی نشانی پر نازل ہوئے انہوں نے زرد رنگ کے عمامے اس طرح باندھے ہوئے تھے کہ جن کے شملے ان کی پیٹھ پر لٹک رہے تھے اور حضرت سیّدنا زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ نے بھی زرد عمامہ باندھ رکھا تھا۔‘‘ (کنزالعمال، کتاب الفضائل، باب فضائل الصحابۃ، الجز :۱۳، ۷/۹۱، حدیث:۳۶۶۲۴، مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب السیر، ما قالوا فی التسویم الخ، ۱۷/۴۲۹، حدیث:۳۳۳۹۳ بتغیر)
حضرت علامہ سلیمان بن عمر شافعی عَلَیہ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی مندرجہ بالا دونوں روایتوں میں مُطابَقَت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : غزوۂ بدر کے دن حضرت سیّدنا جبرئیلِ امین عَلَیہِ السَّلام کا عمامہ زرد او ر باقی فرشتوں کے عمامے سفید تھے۔ (تفسیرجمل، پ۴، آل عمرٰن،تحت الآیۃ: ۱۲۵، ۱/۵۱۷)
حضرت علامہ اسماعیل حقّی عَلَیہ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے بھی فرمایا ہے کہ غزوۂ بدر کے دن حضرت سیّدنا جبرئیلِ امین عَلَیہ السَّلام کا عمامہ زرد او ر باقی فرشتوں کے عمامے سفید تھے۔ (روح البیان، پ۴، آل عمرٰن، تحت الآیۃ: ۱۲۵، ۲/۹۰)
حضرت علامہ ابو محمد عبد الملک بن ہشام عَلَیہِ رَحمَۃُ اللہِ السَّلام نے یہی