Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
432 - 479
(15)اور اگر خواب دیکھنے والا والی ہو تو اسے ولایت سے مَعزُول کر دیا جائے گا کیونکہ( عمامے کا خواب میں ) حد سے تجاوز کر جانا اس کے باقی نہ رہنے کی دلیل ہے۔ 
(16)عمامے اہلِ عرب کے تاج ہیں اور بسا اوقات عمامے کا لفظ اندھے پن یا عام پریشانی پر بھی دلالت کرتا ہے۔ 
(17)جس شخص نے خواب میں بغیر عمامہ کے نماز پڑھی تویہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اپنے وضو میں شک کرنے والاہے یا رکوع و سجود کو ناقص ادا کرتا ہے۔ 
(18)جس شخص نے خواب میں کسی مشرک کے سر پر عمامہ دیکھا تو یہ اس مشرک کے اسلام لانے پر دلالت کرتا ہے۔ کیونکہ حدیثِ مبارک میں آیا ہے کہ ’’ٹوپیوں پر عمامے باندھنا ہمارے اور مشرکین کے درمیان فرق ہے۔ ‘‘
(ابوداؤد، کتاب اللباس، باب فی العمائم، ۴/۷۶، حدیث:۴۰۷۸) 
(19)جو شخص بادشاہ سے ڈرتا ہو اگر وہ بادشاہ کو خواب میں اچھی دستار سجائے دیکھے تو بادشاہ نہ صرف اس پر مہربان ہو گابلکہ یہ اس بادشاہ کے شر سے بھی محفوظ رہے گا۔ 
(20)ایسے ہی خواب میں اپنے سر پر اچھا عمامہ دیکھے تو یہ کسی پر مہربان ہونے اور اسے امن دینے کی دلیل ہے۔ (علامہ نابُلُسی رَحمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں )ایک شخص نے میرے سامنے خواب بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے سر پر ایک