Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
431 - 479
بادشاہ نے اسے دستار پہنائی تو ولایت حاصل ہو گی۔ عمامہ نصرت و مدد پر دلالت کرتا ہے۔ 
(7)جس شخص نے یہ دیکھا کہ وہ اپنے سر پر عمامہ باندھ رہا ہے تو اس کے فن اور ریاست میں ترقی ہو گی۔ 
 (8)اور اگر عمامہ خَزّ(اون اور ریشم سے بُنے ہوئے کپڑے)  کا ہو تو مال میں زیادتی ہو گی اور اگر عمامہ اُونی یا سوتی ہو تو یہ ولایت ملنے اور دین میں دُرُستی کا سبب ہے۔ 
(9)اور اگر عمامہ ریشم کا ہوتو یہ فسادِ دین میں ولایت کی دلیل ہے اور اس کا مال حرام ہے۔ 
(10)جس نے خواب میں اپنے عمامے پر عمامہ باندھا تو اس کی وجاہت میں اضافہ ہو گا اور اس کی ولایت بھی مضبوط ہو گی۔ 
(11)جس شخص نے خواب میں اپنے سر پر عمامہ باندھا تو وہ اپنے عمامے کی لمبائی کی بقدر سفر کرے گا۔ 
(12)خواب میں زرد عمامہ دیکھنا دردِ سر کی علامت ہے ۔ 
(13)خواب میں کالا عمامہ دیکھنا سرداری کی دلیل ہے ۔ 
(14)اور اگر بادشاہ نے دیکھا کہ اس کی دستار کمرہ نما ہے یا اس کی انگوٹھی پازیب کی طرح ہے تو وہ اپنی سلطنت سے مَعزُول ہو گا۔