Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
430 - 479
’’عمامہ باندھو حلم بڑھے گا ‘‘ کے 20 حروف کی نسبت سے خواب میں
 عمامہ شریف دیکھنے کی بیس تعبیریں 
	 حضرت سیّدنا امام عبدالغنی نابلسی عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : (1)خواب میں عمامہ دیکھنا آدمی کا تاج ہے اور اس کے مرتبے ، طاقت، ولایت (سرداری) اور اس کی بیوی پر دلالت کرتا ہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مزید فرماتے ہیں : 
 (2) اگر کسی والی (حکمران) نے دیکھا کہ اس کا عمامہ بل کھاتے ہوئے اس کی گردن میں اٹک گیا یا اس سے چھین لیا گیا یا اُچک لیا گیا تو اس کی ولایت ختم ہو جائے گی۔ 
(3) اگر غیر والی نے عمامہ دیکھا تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے گا۔ یا اس بات کی دلیل ہے کہ اس کا مال و مرتبہ چلاجائے گا۔ 
(4)اسی طرح اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا عمامہ سونے کا ہو گیا ہے تو یہ ولایت ختم ہونے ، بیوی ، مرتبہ اور مال چلے جانے کی دلیل ہے۔ 
(5)جس شخص نے دیکھا کہ کسی والی نے اسے عمامہ باندھا تو اسے ولایت حاصل ہو گی یا پرہیز گار عورت سے شادی کرے گا۔ 
 (6)جس شخص نے دیکھا کہ کسی نبی عَلَیہِ السَّلام نے اسے عمامہ باندھایا موجودہ یا مرحوم