Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
429 - 479
 کی توہین کی نیّت سے ہوں تو کُفر ہیں۔‘‘ 
(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب، ص۴۲۲) 
خواب میں عمامہ دیکھے تو… 
	اِمَامُ المُعَبِّرِین حضرت سیّدنا امام محمدبن سیرین عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ المُبِیْن فرماتے ہیں (1) چونکہ عمامے عرب کے تاج ہیں اس لئے اسے خواب میں پہننا کسی علاقے کی ولایت (حکمرانی) ملنے کی دلیل ہے۔ آپ مزید فرماتے ہیں کہ (2) حضرت سیّدنا اسحاق عَلٰی نَبِیّنَا وَ عَلَیہِ الصَّلوۃُ وَالسَّلام نے خواب میں دیکھا کہ ان کا عمامہ اتار لیا گیا ہے آپ بیدار ہوئے تو آپ پر وحی نازل ہوئی کہ اپنی زوجہ کو اپنے سے دور کردیں پھر آپ نے دیکھا کہ آپ کا عمامہ آپ کو لوٹا دیا گیا ہے آپ نے اس سے زوجہ کا واپس آجانا مراد لیا۔ (3)اسی طرح آپ نے حضرت ابو مسلم خراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّورَانی کا خواب بیان فرمایا کہ انہوں نے دیکھا کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے اپنے مبارک ہاتھوں سے ان کے سر پر سرخ رنگ کا عمامہ باندھا جس کے بائیس پیچ تھے ۔ آپ نے اپنا خواب مُعَبِّر (تعبیر بتانے والے) کو سنایا تو اس نے کہا: آپ کو بغی میں بائیس سال تک حکومت عطا کی جائے گی۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ 
(تفسیر الاحلام ، الباب التاسع والعشرون فی الکسوات الخ ، ص ۱۲۶)