Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
414 - 479
جانب نسبت کر کے عدنی عمامہ کہا گیا ہے ، کیونکہ یہاں کا کپڑا مشہور ہے۔ 
	{4}حضرت سیّدنا سعد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: میں نے بخارا میں ایک شخص (جو کہ حضرت سیّدنا عبداللہ بن خازم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تھے) کو سفید خچر پر سوار خَزّ (اون اور ریشم سے بُنے ہوئے کپڑے) کا سیاہ عمامہ شریف باندھے دیکھا ۔ انہوں نے فرمایا یہ عمامہ مجھے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے پہنایا ہے۔
(تاریخ کبیر، باب السین، سعد الرازی، ۴/۷۲، رقم:۱۹۸۳) 
عطائے رسول سے برکتیں لینا
	حضرت سیّدنا عبداللہ بن خازِم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پاس ایک سیاہ عمامہ تھا جسے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  جمعوں ، عیدین اور جنگوں میں باندھا کرتے تھے۔ جس جنگ میں فتح یاب ہوتے تو تبرکاً باندھتے اور فرماتے: یہ عمامہ مجھے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے سجایا تھا۔ 
(الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ، عبداللہ بن خازم، ۴/۶۱، رقم:۴۶۶۰) 
سخاوت کا انوکھا انداز
	حضرت سیّدنا امام تاج الدین سُبکی عَلَیْہ َرحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ سلطان العلماء ، عِزُّ الدین حضرت سیّدنا عزیزالدین بن عبد السلام سُلَمی عَلَیْہ َرحْمَۃُ اللہِ القَوِی باوجود غربت کے خوب صدقہ و خیرات فرمایا کرتے تھے ،اگر کوئی سائل