حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے خَزّ (اون اور ریشم سے بُنے ہوئے کپڑے) کا سیاہ عمامہ عطا فرمایا تھا، انہوں نے اس کو محفوظ رکھا تھاا ور اس پر فخر کیا کرتے تھے، چنانچہ ایک بار بخارا میں خچر پر سوار ہوکر نکلے تو عمامہ دکھا کر کہا:یہ مجھے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے عنایت فرمایا تھا۔
(ابوداؤد، کتاب اللباس، باب ماجاء فی الخز، ۴/۶۴، حدیث:۴۰۳۸)
{2} حضرت سیّدنا حارِثہ بن خِذَام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ایک مرتبہ شکار کیا اور نبیٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کی بارگاہ میں پیش کیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے قبول فرما کر اس میں سے کچھ تناول فرمایا اور حضرت سیّدنا حارثہ بن خِذَام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو ایک عَدَنی عمامہ شریف پہنایا۔
(اسدالغابہ، باب الحاء ، حارثہ بن خزام ، ۱/۵۱۹، رقم:۹۸۹)
{3}حضرت سیّدنا حازِم بن حَرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نبی ٔاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کی بارگاہ میں اُردَن میں کیا ہوا شکار لے کر حاضر ہوا اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کی خدمت میں پیش کیا تو رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے قبول فرمایا اور مجھے عَدَنی عمامہ پہنایا اور فرمایا : ’’تمہارا نام کیا ہے ؟‘‘ میں نے عرض کی حازِم۔ ارشاد فرمایا: بلکہ تم تو مُطعِم ہو۔ (الاصابۃ، حرف الحاء ، حازم بن حرام الجذامی ، ۲/۳، رقم:۱۵۴۰) عَدَن یمن کا علاقہ ہے اسی کی