Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
406 - 479
دنیاو آخرت بہتر بنانے اور شیطان کے مکرو فریب سے چھٹکارہ پانے کے لئے عمامہ شریف کی میٹھی میٹھی سنّت اپنانے کے ساتھ ساتھ دیگر سنّتوں پر بھی عمل کی بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔ سنّتوں پر عمل کا جذبہ پانے اور ان پر استقامت کی دولت حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے فضل و کرم اور میٹھے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کی نظرِ عنایت سے اس مدنی ماحول نے بے شمار بگڑے ہوئے نوجوانوں کو سنّتوں پر عمل کی وہ چاشنی عطا کر دی ہے کہ جس پر دنیا اَنگُشت بَدندَاں ہے۔ آپ کی ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار پیشِ خدمت ہے چنانچہ چھانگا مانگا (ضلع قصور ،پنجاب پاکستان )کے گاؤں ہنجروال کے مقیم اسلامی بھائی اپنی داستا نِ عشرت کے خاتمے کے احوال بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں جوانی کے نشے میں مست اپنے اُخروی انجام سے بے خبر عیش و عشرت کی زندگی بسر کر رہا تھا۔ آوارہ اوربد معاش لوگوں کے ساتھ اپنی زندگی کے’’ انمول ہیرے‘‘ ’’غفلت‘‘ میں برباد کرنا میرا مشغلہ بن چکا تھا، انہی بُری صحبتوں کی بدولت ہروقت شراب کے نشے میں دھت رہتا۔ ہر ایک کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی سے پیش آناعلاقے بھر میں میری علامتِ بد بن چکی تھی۔ اس کے علاوہ گھر والے ہوں یا باہر والے میں کسی کی نہ سنتا، مزاج کے خلاف ہونے