Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
404 - 479
 نکالنے کے لیے رسی نہیں تھی چنانچہ عمامے باندھ کر پانی بھرا (اور) وضو کیا ۔ 
(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص ۲۱۷ ملخصاً)
دنیا میں عمامہ شریف کی برکتیں 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اپنے سروں پر ہاتھوں ہاتھ عمامہ شریف کا تاج سجا لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے دنیاو آخرت کی بہت ساری بھلائیاں حاصل ہوں گی۔عمامہ شریف کی برکتیں دنیا میں بھی بارہا دیکھی جاتی ہیں ، پاکستان میں اس بات کا کئی بارکا تجربہ ہے کہ پولیس والے چیکنگ کے لیے جب گاڑیوں کو روکتے ہیں تو ڈرائیور اور سواریوں کو اتار کر تلاشی لیتے ہیں ، لیکن عمامہ شریف والوں کو شاذو نادر ہی تکلیف دیتے ہیں ، کبھی کبھی عمامہ شریف کا تاج دیکھ کر اسکوٹریا کار والے کو دورہی سے اشارہ دے کر جانے کی اجازت دے دیتے ہیں اور کبھی روکنے کے بعد بآسانی رخصت کردیتے ہیں ، بلکہ ڈاکوؤں کے بھی داڑھی اور عمامے شریف کا احترام کرنے کے واقعات ہیں ، چنانچہ ایک مبلغ دعوتِ اسلامی کا بیان ہے کہ میں اپنے گھر کی خواتین کو کراچی سے حیدر آباد لے جانے کے لیے بس میں سوار ہوا، سپر ہائی وے پر ایک مقام پر اچانک بس میں بیٹھے ہوئے ڈاکوؤں نے اسلحہ نکال کر ڈرائیور کو بس کچے راستے میں اتارنے پر مجبور کیا، چنانچہ بس کچے راستے میں لے جا کر ایک جگہ روک دی گئی، اب ڈاکوؤں نے تمام