عمامے کے دنیوی فوائد احادیث کی روشنی میں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَحادیث و روایات میں جہاں عمامہ شریف کے فضائل بیان کیے گئے ہیں وہیں بعض روایات ایسی بھی ہیں کہ جن سے عمامہ شریف کے دنیوی فوائد کا بھی پتہ چلتاہے ذیل میں ایسی ہی چند روایات ذکر کی گئی ہیں چنانچہ
عمامہ سے پنڈلی باندھ لی
ضرورت کے وقت عمامے سے دیگر اَہم ضروریاتِ زندگی بھی پوری کی جاسکتی ہیں جیسا کہ بخاری شریف میں حضرت سیّدنا بَراء بن عازِب رَضِیَ اللہ تَعالٰی عَنہ سے ایک طویل حدیث مروی ہے کہ جس میں ابورافع یہودی (جو کہ نبیٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کاسخت دشمن تھا۔ یہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کو اذیت پہنچاتا اور مسلمانوں کے دشمنوں کی مدد کرتا تھا) کے قتل کا واقعہ بیان کیا گیا ہے جسے حضرت سیّدنا عبداللہ بن عَتِیک انصاری رَضِیَ اللہ تَعالٰی عَنہ نے واصلِ جہنم کر دیا تھا۔ آپ رَضِیَ اللہ تَعالٰی عَنہ واپسی پر سیڑھیوں سے اُترتے ہوئے گر پڑے جس سے آپ رَضِیَ اللہُ تَعالٰی عَنہ کی پنڈلی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ پس آپ نے اپنے عمامہ سے پنڈلی کو باندھ لیا۔ (بخاری ،کتاب المغازی،باب قتل ابی رافع عبد اللہ بن أبی الحقیق، ۳/۳۱، حدیث:۴۰۳۹،مختصراً) اس حدیث سے واضح ہوا کہ صحابۂ کرام عَلَیہِمُ الرِّضوَان عموماً