Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
390 - 479
عِمامہ اور سائنس
	جدید سائنسی تحقیق کے مطابق مستقِل طور پر عِمامہ شریف سجا نے والا خوش نصیب مسلمان فالج اور خون کی وجہ سے جنم لینے والی بعض بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے کیونکہ عِمامہ شریف سجانے کی بَرَکت سے دِماغ کی طرف جانے والی خون کی بڑی بڑی نالیوں میں خون کا دباؤ صِرف ضَرورت کی حد تک رَہتا ہے اور غیر ضَروری خون دِماغ تک نہیں پہنچ پاتا لہٰذا امریکہ میں فالج کے عِلاج کیلئے عِمامہ نُما’’ماسک‘‘ (MASK)بنایا گیا ہے۔ (خود کشی کا علاج ، ص۶۵)
اُن کا دیوانہ عِمامہ اور زُلف ورِیش میں 
واہ دیکھو تو سہی لگتا ہے کتنا شاندار
نفسیاتی امراض کا علاج 
	ایک ماہرِ نفسیات ڈاکٹر کا بیان ہے کہ جب میں اعلیٰ تعلیم کی ڈگری کے لئے بیرونِ ملک گیا تو وہاں میں نے دیکھا کہ نفسیاتی امراض سے بچانے کے لئے پگڑی (عمامہ ) نما ایک کپڑاسر پر باندھا جاتا تھا۔ میں نے دیکھا تو حیران ہو گیا کہ یہ تو وہی عمامہ شریف ہے کہ جسے سجانے کا ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے حکم ارشاد فرمایا ہے۔ماہرین وہ عمامہ نما کپڑا اس لئے باندھتے تھے کہ اس سے آدمی کے اندر مسائل حل کرنے کی قوت اور مصائب کے برداشت کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے اور آدمی بے شمار نفسیاتی امراض سے بچ جاتا ہے۔