Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
389 - 479
 مفید رہتاہے۔ہوائی حملوں سے بچاؤ کیلئے منہ کے بل لیٹ کر سر اور چہرے کو ڈھانپنے کے احکام دیئے جاتے ہیں۔ اگر سر پرعمامہ شریف سجا رہے تو ہم ان تمام خطرات سے بیک وقت بچ سکتے ہیں۔ 
بالوں کی حفاظت
	ایک مشہور روسی ماہر نے بالوں کے گرنے کے اسباب کے متعلق لکھا کہ عورتوں کااوڑھنی(یعنی دوپٹے) اور مردوں کا عمامے یا ٹوپی کے بغیرننگے سر چلنا بالوں کے لئے ضرر رساں ہے۔ننگے سر رہنے کی صورت میں بالوں پر براہ راست پڑنے والی سورج کی گرمی اور سردی کے اثرات نہ صرف بالوں بلکہ پورے چہرے اور دماغ کو بھی متأثر کرتے ہیں۔ جس کے باعث صحت بھی متأثر ہو سکتی ہے۔
عِمامہ باندھنا مایوسی کا عِلاج ہے
	شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے سنّتوں بھرے بیان کے تحریری گُلدستے ’’خودکشی کا علاج ‘‘میں منقول ہے: سرکارِ مدینہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کی مبارَک سنّت عِمامہ شریف باندھنا ذِہنی دباؤ سے نَجات پانے اور اپنے اندر حِلم و قُوّتِ برداشت بڑھا نے کا بہترین طریقہ ہے ۔ چُنانچِہ حدیث شریف میں ہے: ’’عِمامہ باندھو تمہارا حِلم بڑھے گا۔‘‘ 
(مستدرک حاکم، کتاب اللباس، ۵/۲۷۲، حدیث:۷۴۸۸)