Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
388 - 479
 (شرح بخاری لابن بطال، کتاب اللباس، باب العمائم، ۹/۸۹) 
عمامہ لو لگنے سے بچاتا ہے
	جو شخص عمامہ باندھنے کا عادی ہو گاوہ لُو (Sun stroke) لگنے اور دماغی فالج جیسے امراض سے محفوظ رہے گا۔ کیونکہ جسمِ انسانی میں سر کا پچھلا حصہ ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اس جگہ سے دماغ پر سردی اور گرمی کا بہت جلد اثر ہوتا ہے۔ اگر موسم گرما میں تیز دھوپ کے وقت ننگے سر گھوما جائے تو لُو (Sun stroke) لگ جاتی ہے۔ جس سے سر میں درد اور اُبکائیاں شروع ہوجاتی ہیں ، جسم کادرجہ حرارت بہت بڑھ جاتا ہے اور بسا اوقات انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ ا س بیماری سے بچاؤ کے لیے حتی الامکان شدید گرمیوں میں دھوپ کے وقت نہ نکلا جائے اگر عندالضرورت جانا ہی پڑے تو سر اور گردن کو ڈھانپ کر باہر نکلیں۔ اس مقصد کے لیے سنّت کے مطابق عمامہ باندھنا بہت ہی احسن ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ اس طرح سراور گردن کے ڈھک جانے سے نہ صرف اس موذی مرض سے حفاظت ہوگی بلکہ سنت پر عمل کاثواب بھی ملے گا۔ 
جنگ میں عمامہ شریف کا استعمال
	جنگ اور زلزلوں کے دھماکوں کی فلک شگاف آوازوں یا طوفانی بادو باراں کی کڑک سے کانوں کو صدموں سے بچانے کے لئے عمامہ کااستعمال نہایت