اب بھی کبھی مجھے اس ہولناک حادثے کا خیال آتا ہے تو میرے جسم پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔ آمین
دائمی نزلہ سے نجات
مستقل عمامہ شریف باندھنے سے دائمی نزلہ نہیں ہوتا، اگر ہو بھی جائے تو اس کے اثرات کم ہوجاتے ہیں۔ اس کا منہ بولتا ثبوت یہ سچا واقعہ ہے کہ جسے سن کر سنّت کی عظمت اجاگر ہوتی ہے اور عمامہ شریف سجانے کو جی چاہتا ہے چنانچہ ایک ڈاکٹر صاحب کا بیان ہے کہ میں دائمی نزلہ کا مریض تھا، میرے تمام ڈاکٹری نسخے مجھے نزلے سے شفا یاب نہ کرسکے، خوش قسمتی سے مجھے دعوتِ اسلامی کی برکتیں میسر آگئیں ، میں نے ادائے سنّت کی نیت سے مستقل طور پر عمامہ شریف کا تاج سجالیا۔ عمامے شریف کی سنّت پر عمل کی برکات کا یوں ظہور ہوا کہ مجھے دائمی نزلے کے مرض سے نجات مل گئی۔
داڑھی ہے عمامے ہیں سنّت کی بہاریں ہیں
فیشن کو حیاء آئی فیضانِ مدینہ میں
عقل میں اضافہ
٭ عمامہ شریف سے دماغ کو تقویت ملتی اور حافِظہ مضبوط ہوتا ہے جیسا کہ حضرت سیّدنا ربیع رَحمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیہ فرماتے ہیں : عمامہ باندھنے سے عقل میں اضافہ ہوتا ہے ۔