میرے سر میں تین سال سے در د تھا۔ بڑے علاج کروائے مگر بے سود، خوش قسمتی سے مجھے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول میسر آگیا۔ میں نے داڑھی شریف بڑھانی شروع کردی اور اپنے سر پر مستقل طور پر عمامہ شریف سجالیا، اَلحَمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ گنبدِ خضریٰ کی یادوں سے معمور سبز سبز عمامہ شریف کی برکت سے میرا دردِ سر ہمیشہ کے لیے کافور ہوگیا۔ ان ہی اسلامی بھائی کا مزید بیان ہے کہ عمامہ شریف کی دوسری برکت جو میں نے دیکھی وہ یہ کہ عمامہ شریف سجانے سے پہلے میں انتہائی غصیلا اور چڑچڑ ے پن کا مالک تھا۔ میری حالت یہ تھی کہ بات بات پر لڑنے مرنے مارنے کے لئے تیار رہتا۔اَ لْحَمدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اب مزاج میں نرمی بلکہ حلیمی پیدا ہوچکی ہے، اگر کوئی ایک تھپڑ مارے تو دوسرا رخسار پیش کرسکتا ہوں۔
دو درد سنّتوں کا پئے شاہِ کربلا امت کے دل سے لذتِ فیشن نکال دو
سر کی حفاظت کا ذریعہ
عمامہ شریف بیرونی چوٹوں سے بطور سِپر (ڈھال) سر کو محفوظ رکھتا ہے۔ شاید اسی وجہ سے حکومتی طور پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ (Helmet) کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے تاکہ حادثے کی صورت میں سر چوٹ لگنے سے محفوظ رہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ناگہانی طور پر ہونے والے حادثات میں عمامہ شریف چوٹ لگنے سے کس طرح سر کو محفوظ رکھتا ہے اس کا اندازہ اس سچے