اسلامی بہنوں کے لیے اوڑھنی (دوپٹہ) کسی نعمت سے کم نہیں۔ چنانچہ اسی کمی یا ضرورت کوپورا کرنے کے لیے لوگ اکثر گلو بند، رومال اور چادر وغیرہ سے سر ڈھانپتے ہیں اورموسمِ گرما میں ان کے باعث دھوپ اور لُو سے بچاؤ رہتا ہے۔ یہ تمام فوائد عمامہ شریف کی پیاری سنّت میں بدرجہ اَتَم موجود ہیں۔
بیماریوں سے بچنے کا ذریعہ
عمامے شریف کاشملہ جسم کے نچلے حصّے (Lower Half of the body) کو فالج سے محفوظ رکھتا ہے ۔ کیونکہ عمامے شریف کا شملہ حرام مغز کو سردی، گرمی اور موسمی تغیرات سے بچاتاہے۔ اس لئے ایسے آدمیوں کو سَرسَام کے خطرات بہت کم رہتے ہیں۔ (دماغ کی سُوجن کے مَرَض کو سرسام کہتے ہیں۔
٭عمامہ شریف کاشملہ ریڑھ کی ہڈی کے وَرَم سے بھی بچاتا ہے۔
٭عمامہ شریف دردِ سر کے لئے بہت مفید ہے۔ جو عمامہ باندھے گا اسے دردِ سر کا خطرہ بہت کم ہو جائے گا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ کئی اسلامی بھائیوں کے اس طرح کے واقعات ملتے ہیں کہ عمامہ شریف سجانے کی برکت سے دردِ سر جاتا رہا ایسی ہی ایک ایمان افروز مدنی بہار ملاحظہ فرمائیے اور عمامہ شریف سجانے کی نیّت فرما لیجئے، چنانچہ :
گوجرانوالہ (پنجاب ،پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ