Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
382 - 479
اس لیے ہمیں اپنا عمامہ شریف ، ٹوپی اور دیگر لباس صاف ستھرا رکھنا چاہیے۔
عمامہ دھوپ اور سردی سے بچاتا ہے
ٍ	حضرت سیّدنا ابو الاسود دؤلی سے عمامے کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا عمامہ جنگ میں ڈھال کا کام دیتا ہے ، دھوپ کی شدّت سے بچاتا ہے ، سردی سے محفوظ رکھتا ہے ، محفل و مجلس میں عزّت بڑھاتا ہے ، درازیٔ قد کا سبب ہے نیزا س میں سر کی تعظیم ہے اور اسے عربوں کا تاج شمار کیا جاتا ہے ۔
(ربیع الابرار، الباب الخامس والسبعون اللباس والحلی من القلائد الخ، ۴/۴۳۵)
عمامہ کی برکت سے حرام مغز محفوظ
	فزیالوجی کی تحقیق اور ریسرچ کے مطابق جب حرام مغز (Spinal cord) محفوظ رہے گاتو جسم کا اعصابی نظام اور عضلاتی نظام درست و منظم رہے گالہٰذاجو شخص عمامہ شریف باندھتے وقت شملہ لٹکاتا ہے اس کا حرام مغز محفوظ رہتا ہے۔ 
حساس طبیعت لوگوں کے لیے فائدہ مند
	عمامہ شریف سر، کان اور گردن وغیرہ کو گرمی ، سردی اور بارش کی مضرتوں (نقصانوں ) سے بچاتا ہے، خصوصاً حساس طبیعت لوگ جو بہت جلد گرمی یا سردی سے متأثر ہوجاتے ہیں ان اسلامی بھائیوں کے لیے عمامہ شریف اور