Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
379 - 479
اپنانے سے حاصل ہونے والے طبّی فوائدشیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ نے بھی اپنے رسائل و کتب میں ذکر فرمائے ہیں۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عمامہ شریف بھی ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کی بہت ہی پیاری سنّت ہے۔ اس سنّت پر عمل کرنے سے حاصل ہونے والے فضائل و برکات آپ نے ملاحظہ فرمائے۔ مُحَقِّقِیْن نے اس کے جو طبّی اور دنیوی فوائد ذکر کیے ہیں ان کاخلاصہ ذیل میں بیان کرنے کی سعی کی گئی ہے۔ 
عمامہ خوبصورتی کا باعث
٭جمالیاتی نُقطہ نظر سے دیکھا جائے تو عمامہ شریف چہرہ کو بارُعب، خوبصورت اور پُرکشش بنا دیتا ہے۔ جس کا اندازہ درجِ ذیل مدنی بہار سے لگایا جا سکتا ہے چنانچہ 
	دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حضرت مولانا حاجی ابوحامد محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی نے 31 دسمبر 2012  ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مدنی مذاکرے کے دوران ایک مدنی بہار بیان کی جس کا خلاصہ پیش خدمت ہے، فرماتے ہیں : ایک مرتبہ میں سنتوں کی خدمت کے لیے ساؤتھ افریقہ کے دورے پر تھا۔