Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
365 - 479
 کہ’’سَدَلَ طَرَفَیہَا عَلٰی مَنْکِبَیَّ‘‘ یعنی دو شملے میرے دونوں کندھوں پر لٹکائے۔ (کنز العمال، کتاب المعیشۃ والعادات، آداب التعمم، الجز :۱۵، ۸/۲۰۵، حدیث:۴۱۹۰۲ مختصراً) 
سرکار نے چار انگل شملہ چھوڑا 
	حضرت سیّدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہا فرماتی ہیں : رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم نے حضرت سیّدنا عبدالرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے سر پر عمامہ شریف باندھا تو چار انگل شملہ چھوڑا اور فرمایا میں جب آسمانوں پر گیا تو میں نے اکثر فرشتوں کو عمامے سجائے دیکھا تھا۔ (معجم الاوسط، باب المیم، من اسمہ مقدام، ۶/۳۱۸، حدیث: ۸۹۰۱ ، مجمع الزوائد، کتاب اللباس، باب ما جاء فی العمائم، ۵/۲۰۹، حدیث:۸۴۹۸) 
	مُحَرِّرِ مَذہَبِ حَنَفِی ، امامِ ربّانی حضرت سیّدنا امام محمد بن حسن شیبانی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اس روایت کے تحت فرماتے ہیں : وَ اِنَّمَا فَعَلَ ذٰلِکَ اِکْرَامًا لَہُ خَصَّہُ بِہٰذِہِ الْکَرَامَۃِ مِنْ بَیْنِ الصَّحَابَۃِ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ یعنی رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسلَّم نے حضرت سیّدنا عبدالرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو عمامہ شریف باندھ کران کی عزّت افزائی فرمائی اور انہیں اس کے ذریعے صحابۂ کرام عَلَیْھِم الرِّضْوان میں ممتاز فرمایا۔ اسی حدیثِ پاک کے تحت