Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
352 - 479
 حاصل کیا کرتا۔ (بریلی سے مدینہ ، ص ۱) 
خلیفۂ اعلٰی حضرت کا عمامہ 
	خلیفۂ اعلیٰ حضرت حضرت علامہ مفتی شاہ محمود جان قادری جودھپوری  عَلیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی پیلے رنگ کے پھولوں والا عمامہ شریف زیبِ سر فرمایا کرتے تھے۔ بعض بزرگوں نے شہزادۂ اعلیٰ حضرت ، حُجَّۃُ الاِسلَام حضرت علامہ مولانا مفتی حامد رضا خان عَلیْہ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی ایسے ہی عمامہ شریف میں زیارت کی ہے۔ 
مفتیٔ اعظم سندھ کا عمامہ 
	مفتیٔ اعظم سندھ،حضرت علامہ مفتی محمد عبداللہ نعیمی  عَلیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سر پر ٹوپی اور اس کے اوپر عمامہ عُجلت کے ساتھ نہایت عمدہ طریقے سے باندھتے ، یہ عمامہ ہر وقت آپ کے سر مبارک پر رہتا ، اس کے اوپر سادہ ململ کی چادر ہوتی تھی۔ اپنے شاگردوں سے بھی عمامے کی پابندی کرواتے۔ 
(مفتیٔ اعظم سندھ مفتی محمد عبداللہ نعیمی شہید حیات و خدمات، ص ۶۲) 
سرکار نے عمامے تقسیم کروائے
	حضرت سیّدنا ابوبکر بن محمد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :نبی ٔ اکرم، نُورِ مُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے بنی حارث بن خزرج کے ایک آدمی کی طرف کچھ عمامے شریف بھیجے تاکہ وہ انہیں لوگوں میں تقسیم کردے۔ اس شخص نے