کس طرح اپنے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّم کی اس سنّت سے محبت نہیں کرے گا، اور اس پر عمل نہیں کرے گا، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّم کی کامل محبت نصیب فرمائے اور اپنے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّم کی ہر سنّت پر بلا جھجک و شرم ، اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّم
ایمان کا اظہار ہے سرکار کی الفت
سرکار سے الفت کا ہے اظہار عمامہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
عمامے (TURBAN) کا تلفظ اور معنی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عِمامہ (عِ-مَ-ا-مَ-ہ) عربی زبان کا لفظ ہے اس کا درست تلفظ عین کی زیر کے ساتھ عِمامہ ہے اسے عین کے زبر کے ساتھ عَمامہ پڑھنا غلط ہے جیسا کہ علامہ ابو الفیض محمد بن محمد بن عبد الرزّاق الحسینی عَلَیہِ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی اپنی لغت کی شُہرۂ آفاق کتاب’’ تَاجُ العُرُوس ‘‘میں فرماتے ہیں ’’عِمامہ عین کی زیر کے ساتھ ہے اور جو شَمائل کے بعض شارِحِین (شرح کرنے والوں ) نے اسے زبر کے ساتھ عَمامہ لکھاہے وہ غلط ہے۔ ‘‘(تاج العروس، باب المیم ، فصل العین، ۱/۷۸۳۰)