Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
323 - 479
ساداتِ کرام کے عماموں میں سبز کپڑے کا ٹکڑا علامت کے طور پر لگایا جاتا تھا۔ (الصواعق المحرقہ ، باب الحادی عشر فی فضائل اہل بیت الخ، الفصل الاول ، المقصد الخامس، ص ۱۸۵) 
	سلاسلِ طریقت چشتی، قادری، نقشبندی اور سہروردی کی مخصوص ٹوپیاں ، لباس، وظائف اسی طرح جو جس سلسلہ سے تعلق رکھتا ہو بطورِ علامت اس کی نسبت لکھنا جیسے قادری رضوی ، چشتی صابری یہ سب جائز اور علماء و اولیاء سے ثابت ہیں۔ 
شِعَار بنانے کا جواز احادیث و روایات سے
	 کسی چیز کو شِعَار بنانے کا جواز احادیثِ مبارکہ سے بھی ثابت ہے، وہ شِعَار  چاہے وقتی طور پر اپنایا گیا ہو یا کہ مستقل چنانچہ 
	{1}حضرت سیّدنا مُغِیرَہ بِن شُعْبَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم نے فرمایا: شِعَارُ الْمُؤْمِنِینَ عَلَی الصِّرَاطِ رَبِّ سَلِّمْ سَلِّمْ یعنی پلِ صراط پر مؤمنین کا شِعَار  رَبِّ سَلِّمْ سَلِّم (یعنییااللہ !ہمیں سلامتی کے ساتھ گزار، سلامتی کے ساتھ گزار) ہو گا۔ (ترمذی ، کتاب صفۃ القیامۃ والرقائق الخ، باب ما جاء فی شان الصراط، ۴/۱۹۵، حدیث:۲۴۴۰، فیض القدیر ،حرف الشین ،۴/۲۱۲، حدیث:۴۸۸۴) 
	حضرت علامہ عبد الرء وف مناوی عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی اس حدیث مبارک