امتِ دعوت میں سے ہیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے امت ِاجابت سے ہیں
سیجان فیشن کی وجہ سے لیں گے سنّت کی نیّت سے عمامے باندھتے ہیں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ بے شمار اسلامی بھائی پیارے آقا، مدینے والے مصطفیٰصَلَّی اللہُ تَعَالی عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے عمامہ شریف والی سنّت کو زندہ کرنے کے لئے اپنے سروں پر سبزسبز عمامے کا تاج سجاتے ہیں۔ چونکہ شیطان کبھی نہیں چاہتا کہ مسلمان اپنے نبیصَلَّی اللہُ تَعَالی عَلَیْہ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی سنتوں کے آئینہ دار بن جائیں اسی لیے وہ طرح طرح کے حیلوں بہانوں کے ذریعے مسلمانوں کو اس عظیم سنّت پر عمل سے روکنے کی ناکام کوششیں کرتا رہتا ہے کبھی گرمی کی شدت کا احساس دلا کر، کبھی رنگ کا بہانا کر تو کبھی مختلف طریقوں سے عار دلا کر۔ لیکن شیطان کے ان ہتھکنڈوں کے باوجود آج بھی لاکھوں عاشقانِ رسولاََلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس سنّت پر عمل پیرا ہیں۔
کسی رنگ کو علامت اور شِعَار بنانا
(4)وسوسہ : سُنا ہے کہ کسی رنگ کو اپنی علامت اور شِعَار بناناجائز نہیں ہے جیسا