حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں : معلوم ہوا کہ اس زمانے میں یہود شہرِ اصفہان میں کثرت سے ہوں گے ۔ اصفہان ایران کا مشہور شہر ہے (مفتی صاحبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالی عَلَیْہ فرماتے ہیں ) میں نے وہاں کی سیر کی ہے۔ یہاں ہی دجال کا زور زیادہ ہو گا اور دجال کے پہلے مددگار و معاون یہود ہوں گے۔ بعض نے کہا کہ دجال خود یہود میں سے ہو گا۔ (مراٰۃ المناجیح ، ۷/۳۰۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ بالا حدیث ِ مبارک میں واضح طور پر موجود ہے کہ دجّال کے پیروکار یہود ہوں گے ان کاتعلق اَصفَہان سے ہو گا لہٰذا اس روایت کوسبز عمامہ شریف باندھنے والے (عاشقانِ رسول )مسلمانوں پر مُنطَبِق کرنا جھوٹ اور اِفتِراء ہے کیونکہ حدیث میں مذکور دجال کے پیروکاروں کی مَذمُوم صفات اور دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول میں پائی جانے والے اوصاف میں زمین آسمان کا فرق ہے جیسا کہ در ج ذیل تَقَابُل سے ظاہر ہے:
دجال کے پیروکاروں کی صفات دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول
یہودی ہوں گے کلمہ گو مسلمان ہیں
شہر اصفہان کے رہنے والے ہوں گے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمِ اسلام میں پھیلے ہوئے سچے عاشقانِ رسول ہیں
سیاہ یاسبز چادریں اوڑھنے والے سروں پر سبز سبز عمامے سجانے والے