Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
306 - 479
 التنظیف والتکبیر، ۳/۴۸۰، تحت الحدیث:۱۳۸۵) 
سبز عمامہ پسندیدہ ہے 
	معلوم ہوا کہ اگر سبز عمامہ شریف پر بالفرض کوئی دلیل نہ بھی ہو تب بھی یہ جائز ہے ، کہ اس کے ناجائز ہونے پر کوئی دلیل نہیں اور اوپر ذکر کئے گئے قولِ صحابی کی روشنی میں تو سبز عمامہ شریف اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں پسندیدہ بھی ٹھہرے گا کیونکہ بے شمار مسلمان اسے پسند بھی کرتے اور دنیا کے مختلف ملکوں میں رہنے والے عاشقانِ رسول اسے پہنتے بھی ہیں۔ خیردلائلِ بالاکی تو اس صورت میں ضرورت پڑے گی جب کہ سبز عمامہ صراحۃً ثابت نہ ہو۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سبز عمامہ شریف کو تو خود ہمارے میٹھے میٹھے آقا ، مَکے مدینے والے مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے اپنے سرِاقدس پر سجا کر نہ صرف سبز عمامہ شریف کو بلکہ خود سبز رنگ کو بھی عظمت بخش دی اور آج بھی سبز سبز گنبد کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں میں جلوہ فرما ہیں۔ 
دجال کی پیروی کرنے والے ستّر ہزار افراد کون؟
(3)وسوسہ: سُنا ہے کہ حدیث میں ہے کہ میری امت کے ستر ہزار آدمی دجال کی پیروی کریں گے اور وہ سبز عمامے والے ہوں گے ۔ 
	جوابِ وسوسہ : میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! شیطان بڑا مکار و عیّار ہے وہ کب چاہتا ہے کہ مسلمان نیک بنیں ، اپنے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کی