Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
304 - 479
کہیں بھی نہیں لکھا ہے کہ محرم الحرام میں سبز عمامہ شریف باندھنا ناجائز ہے ہاں بہار ِشریعت جلد 3 صفحہ 416 پر یوں ضرور لکھا ہے: ’’ایامِ محرم الحرام میں تین قسم کے رنگ کے لباس نہ پہنے جائیں {۱} سیاہ کہ یہ رافضیوں کا طریقہ ہے {۲}سبز کہ یہ مُبْتَدِعِیْن یعنی تعزیہ داروں کا طریقہ ہے {۳} سرخ کہ یہ خارجیوں کا طریقہ ہے کہ وہ معاذاللہ اِظہارِ مَسَرَّت کیلئے سرخ پہنتے ہیں۔ 
محرم میں بھی سبز عمامہ جائز ہے
	شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مزید فرماتے ہیں : صاحبِ بہارِ شریعت حضرت علّامہ مفتی محمد امجد علی  اعظمی عَلیْہ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے وصالِ مبارک کو (تادمِ تحریر) کم وبیش نصف صدی ہو چکی ہے، یقینا اُن دنوں یہ ان تینوں قوموں کی مشابَہَت رہی ہو گی لہٰذا مفتی صاحب نے ان سے مُشابَہَت کی وجہ سے منع فرمایا۔ مگر اب ان تینوں میں سے صرف ایک بد مذہب فرقے کے شِعار کا سلسلہ باقی ہے، باقی دونوں کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ بالفرض کوئی نادان سُنی بھی ان دنوں سیاہ لباس پہنے ہوئے گزرے تو آپ کے ذہن میں یہی بات آئیگی کہ یہ اُس بد مذہب جماعت کا کوئی فرد جا رہا ہے۔ مگر سبز عمامہ شریف والے کو دیکھ کر آپ کے وہم و گمان میں بھی یہ بات نہیں آئے گی کہ وہ تعزیہ دار جا رہا ہے۔