Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
303 - 479
 یعنی وقت اور مکان یعنی ملک یا علاقہ بدلنے سے بھی شِعار بدل جاتا ہے، تو اگر بالفرض دنیا کے کسی حصے میں یہ گمراہ فرقہ پایا بھی جاتا ہو اور وہاں ان کی پہچان سبز عمامہ ہو بھی، تو وہاں کے لوگوں کو ان کی مُشابَہَت سے بچنے کو کہا جائے گا۔ لیکن میری ناقص معلومات کے مطابق پاک و ہند میں تو یہ فرقہ عام نہیں۔ لہٰذا ان کی مُشابَہَت کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 
	اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلیْہ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : ’’کسی طائفہ باطلہ کی سنّت (عادت)  جبھی تک لائقِ اِحتراز رہتی ہے کہ وہ ان کی سنّت (عادت) رہے اور جب ان میں سے رواج اُٹھ گیا توا ن کی سنّت (عادت) ہونا ہی جاتا رہا، اِحتراز کیوں مطلوب ہوگا۔‘‘ (فتاویٰ رضویہ ،۸/۶۳۴بتصرف) 
 بہرحال سبز عمامہ کسی بھی گمراہ فرقے کا اب شِعار نہیں ہے لہٰذا بالکل جائز ہے۔ 
محرم میں سبز عمامہ پہننا کیسا؟
(2)وسوسہ: سُنا ہے محرم الحرام میں سبز عمامہ پہننا بہارِ شریعت میں ناجائز لکھا ہے۔ 
	اس وسوسے کے جواب میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ لکھتے ہیں : آپ کو کسی نے یہ بات بالکل غلط بتائی ہے ، بہار ِشریعت میں ایسا