ستمبر کی جنگ اور سبز عمامے والوں کی امداد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! غزوۂ حُنین میں مسلمانوں کی مدد کیلئے آنے والے فرشتوں کے سروں پر سبز سبز عماموں کے تاج سجے تھے۔ اسی طرح 1965ء کی جنگ کے متعلق آپ نے سنا بھی ہو گا نیز اخبارات میں بھی اس جنگ میں حصہ لینے والے بعض مجاہدین کے بیانات شائع ہوئے تھے، جن میں کہا گیا تھا کہ دوران لڑائی ہمیں بعض اوقات سبز سبز عمامہ شریف والے بزرگ نظر آتے تھے جو دشمن کی طرف سے پھینکے جانے والے بموں کو اپنی جھولیوں میں لے لیتے تھے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس طرح سبز عمامے والے بزرگوں کی نُصرت کی برکت سے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو فتح و کامرانی سے نوازا ہے۔
روزانہ بارہ ہزار بار اِستِغفار
حضرت سیدنا عِکرِ مہ رضی اللہ تعالی عنھ سے مروی ہے کہ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنھ نے فرمایا: میں ہر روز 12 ہزار بار اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے توبہ اِستِغفار کرتا ہوں اور یہ میرے دین کے حساب سے ہے۔ یاراوی نے کہا کہ ان کے دین کے حساب سے ہے۔
(اللہ والوں کی باتیں ،ج 1ص 669)