اور ایک کتاب کو سینے سے لگا رکھا ہے میں نے غور سے دیکھا تو اس پر ’’فیضانِ سنّت‘‘ لکھا ہوا تھا۔ ساتھ ہی کچھ اور اسلامی بھائی بھی حاضرِ خدمت ہیں۔ مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہو رہی تھی کہ سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّماور یارِ غار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے سروں پر بھی سبز سبز عمامہ شریف جگمگارہا تھا پھر آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمنے امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسے فیضانِ سنّت لے کر سیدنا ابوبکر صدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے صدیق (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ) اس میں سے باب دُرُود و سلام پڑھ کر سناؤ، حکم کی تعمیل میں سیدنا صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ دُرُود و سلام کا باب پڑھ کر سنانے لگے گویا کہ درس دے رہے ہیں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی، اس خواب سے مجھے یہ بھی معلوم ہو گیا کہ امیرِاہلسنّت آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کے کتنے پیارے ہیں۔ میں یہ حسین منظر زندگی بھر نہیں بھلا سکتا۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
دعوتِ اسلامی اور سبز عمامہ
ضلع رحیم یار خان (پنجاب پاکستان) کے ایک عالِم صاحب کی حلفیہ تحریر کا لُبِّ لُباب ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کو پسند کرتا تھا مگر