ایمان افروز منظر میری آنکھوں کے سامنے تھا کہ نبیٔ کریم، رؤوف ورحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم جلوہ فرما ہیں اورآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کے نورانی جلوؤں سے ہر طرف نور ہی نور پھیلا ہوا ہے کہ َدرِیں اَثنا کیا دیکھتا ہوں کہ سبز عمامے والے انتہائی ادب و احترام کے ساتھ نظریں جھکائے جوق در جوق حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمکی بارگاہ میں حاضر ہو کر سلام عر ض کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نظرِ رحمت فرماتے ہوئے جواب ارشاد فر مارہے ہیں۔ میں نے عر ض کی یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم یہ سبز عمامے والے کون ہیں ؟ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے میری طرف نظرِکرم فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ’’یہ دعوتِ اسلامی کے مبلّغین ہیں اور میں اِن سے محبت کرتا ہوں ‘‘ جب میں بیدار ہوا تو بہت خوش تھا ، اتفاق سے کچھ دن بعد دعوتِ اسلامی کے مبلّغین کا ایک قافلہ ملاقات کے لیے آیا تو میں نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ دعوتِ اسلامی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ہے جس کے امیر حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا پیغام کئی ممالک میں پہنچ چکا ہے مزید سفرجاری ہے ۔ یہ سن کر میں بہت متأثر ہوا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو خوب خوب تر قّی اور عروج عطا فرمائے۔