یہ خواب علماء کی مجلس میں بیان کیا اور اس طرح یہ خبر پورے شہر میں پھیل گئی، امام مالک رَحمۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : جب یہ خبر ان لوگوں تک پہنچی جو ہمارے ساتھ پہلے علم حاصل کر رہے تھے اور پھر چھوڑ گئے تھے وہ دوبارہ تحصیلِ علم کے لیے حاضر ہو گئے اور علمِ دین حاصل کرنے میں مشغول ہو گئے، آج وہ ہمارے شہر کے علماء میں سے ہیں ،پھر امام مالک رَحمۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا : اے یحییٰ ! تم بھی تحصیلِ علم دین کے لیے کوشش کرو۔
(شرح صحیح بخاری لابن بطال ،کتاب العلم ، ۱/ ۱۳۴)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
مصطفٰی کے پیارے
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن کے بیان کا خلاصہ ہے کہ ایک خلیجی ملک کے مشہور عربی عالمِ دین اپنا روح پرور خواب کچھ یوں بیان فرماتے ہیں : میں نے اپنے ملک میں سفید لباس زیب تن کیے ، سبز عمامے والوں کو دیکھتا تو بہت اچھا لگتا مگر چونکہ اس وقت میں دعوتِ اسلامی سے واقف نہ تھا اس لیے سوچتا کہ یہ سنّتوں کے آئینہ دار کون ہیں ؟ ایک دن سویا تو قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی، سر کی آنکھیں توکیا بند ہوئیں دل کی آنکھیں روشن ہوگئیں ، ایک