ہستیوں سے عرض کرنا کہ رِضوان (فِرِشتہ، خازِنِ جنَّت)بھی آپ حَضرات کی خدمات میں سلام عرض کرتا ہے۔ (روض الریاحین، ص ۳۲۹)
سبز رنگ سنّت ہے
حضرت سیّدنا اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ روایت فرماتے ہیں : کَانَ اَعجَبُ اللِّبَاسِ اِلَی الرَّسُولِ الثِیَابَ الخَضْر یعنی نبیٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کو سبز لباس سب سے زیادہ پسند تھا۔ (ناسخ الحدیث و منسوخہ، کتاب جامع، باب فی لبس البیاض، ص۵۶۰، حدیث:۵۸۹)
حضرت علامہ سیّد محمد امین ابن عابدین شامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی سبز رنگ کو سنّت قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’لُبْسُ الاَخْضَرِ سُنّۃٌ یعنی سبز رنگ پہننا سنّت ہے۔‘‘
(درمختار و ردالمحتار، کتاب الحضر والاباحۃ، فصل فی اللبس ، ۹/۵۸۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ حضرت علّامہ شامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیہ نے فیصلہ ہی فرما دیاکہ سبز رنگ پہننا سنّت ہے چونکہ عمامہ لباس ہی کا حصہ ہے اس لیے حضرت علّامہ شامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیہ کی اس عبارت سے سبز عمامے کا پہننا بھی سنّت ثابت ہوا۔ اس عبارت سے سبز عمامے پر استدلال یوں