الثامن فی ذکر المقام المحمود ، الجزء الثانی، ص ۳۳۱)
صحابیہ کی سبز اوڑھنی
صحابیٔ رسول حضرت سیّدنا عبدالرحمن بن زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی زوجہ ایک بار سر پر سبزرنگ کا دوپٹہ اوڑھے اُمُّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کی بارگاہ میں حاضر ہوئیں۔
(بخاری، کتاب اللباس، باب ثیاب الخضر، ۴/۵۷، حدیث:۵۸۲۵ مختصرًا)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ حدیثِ مبارک میں ایک صحابیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کے سبز رنگ کا دوپٹہ اوڑھنے کا ذکر ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مدنی مُنیوں کے مَدارِسُ المَدِینہ، دَارُالمَدِینہ اور اسلامی بہنوں کے جامعات المدینہ کی طالبات اورپڑھانے والی اسلامی بہنیں بھی اپنے سروں پر سبز سبز رنگ کے ’’اِسکارف‘‘ اوڑھتی ہیں۔ اس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ
یونیفارم کی تفصیل
مَدَنی بُرقَع (دو حصوں پر مشتمل مکمل ترکیب جو مدنی مرکز کے طریقہ کار میں ہے) ڈِھیلی ڈھالی سفید شلوار قمیص جس کی آستینیں کلائی تک ہوتی ہیں۔ کالے دَستانے اور گرین اِسکارف (سبز رنگ کی بڑی اوڑھنی)۔ ان اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی