Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
262 - 479
وفود سے ملاقات کے وقت سرکار کا لباس 
	مُحَدِّثِ کَبِیر حضرت علّامہ عبدالرحمن ابنِ جوزی   عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کے پاس ایک سبز رنگ کی چادر تھی جس کی لمبائی چار گز اور چوڑائی ڈھائی گز تھی جسے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم وفود سے ملاقات کے وقت زیبِ تن فرماتے تھے۔ 
(الوفا باحوال المصطفیٰ، الباب الثامن فی ذکرردائہ، الجزء الثانی، ص۱۴۱)
مقامِ محمود پر سرکار کا سبز لباس
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سبز رنگ سے نبیٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کی محبت اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ بروزِ قیامت اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کو جو حُلّہ شریف عطا فرمائے گا اس کا رنگ بھی سبز ہو گا چنانچہ 
	حضرت سیّدنا کعب بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’بروزِ قیامت جب لوگ اپنی قبروں سے نکلیں گے میں اپنی امت کو ایک ٹیلے پر لے جاؤں گا ، وہاں مجھے میرا رب عَزَّوَجَلَّ سبز حُلّہ (جنّتی لباس) پہنائے گا۔ (الوفا باحوال المصطفیٰ، الباب