صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم نے دو سبز چادریں زیب ِتن فرمائی ہوئی تھیں۔
(مسند احمد ، مسند الشامیین ، حدیث ابی رمثہ التمیمی ، ۶/۱۵۹، حدیث:۱۷۵۰۱)
جبریلِ امین کا سبز لباس
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرت سیّدنا جبرئیلِ امین عَلَیْہِ الصلٰوۃُوَالسَّلام کے سبزلباس پہننے کا بھی حدیث میں ذکر موجود ہے چنانچہ
حضرت علامہ عبدالوہاب شَعرانی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی نقل فرماتے ہیں : سرکارِ دوعالم، نور ِمجسم ،شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام میرے پاس سبز لباس میں حاضر ہوئے جس میں موتی لٹک رہے تھے۔ (کشف الغمہ ، کتاب الصلوۃ ، باب مایحل و یحرم من اللباس ، الجز ء الاول، ص۱۸۴)
اذان سکھانے والے فرشتے کا لباس
صحابۂ کرام عَلَیھِمُ الرِّضوَان کو خواب میں اذان سکھانے والے فرشتے نے بھی سبز رنگ کا لباس پہن رکھا تھا چنانچہ حضرت سیّدنا محمد بن عبداللہ بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں :رَاَیْتُ رَجُلاً عَلَیْہِ ثَوْبَانِ اَخْضَرَانِ یعنی جو فرشتہ اذان سیکھانے کیلئے آیا تھا اس نے دو سبز کپڑے پہن رکھے تھے۔
(ابن ماجہ، کتاب الاذان والسنۃ فیھا ،باب بدء الاذان، ۱/۳۸۹، حدیث:۷۰۶)