آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم نے دو سبز چادریں زیبِ تن فرما رکھی تھیں۔
(ترمذی، کتاب الادب، باب ماجاء فی الثوب الاخضر، ۴/۳۷۱، حدیث:۲۸۲۱)
سبز لباس میں خطبہ ارشاد فرمایا
حضرت سیّدنا امام احمد بن شعیب نَسائی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اسی روایت کو ان الفاظ کے ساتھ نقل کیا ہے : حضرت سیّدنا ابو رِمثہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا: رَاَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم یَخْطُبُ وَعَلَیْہِ بُرْدَانِ اَخْضَرَان یعنی میں نے نبی ٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کی یوں زیارت کی کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم نے دو سبز چادریں زیب تن فرما رکھی تھی اور خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ (نسائی، کتاب صلٰوۃ العیدین ، باب الزینۃ للخطبۃ للعیدین، ص، ۲۷۳، حدیث:۱۵۶۹)
ایک اور روایت میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کے سبز کپڑے استعمال فرمانے کا ذکر یوں ہے کہ حضرت سیّدنا ابو رِمثہ تمیمی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : کُنْتُ مَعَ اَبِی فَاَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم فَوَجَدْنَاہُ جَالِسًا فِی ظِلِّ الْکَعْبَۃِ وَعَلَیْہِ بُرْدَانِ اَخْضَرَانِ یعنی میں اپنے والد کے ہمراہ نبی ٔ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوا تو ہم نے نبی ٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو خانۂ کعبہ کے سائے میں یوں تشریف فرما دیکھا کہ آپ