Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
259 - 479
 ہے ؟ تو آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے جواب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اَلْخُضْرَۃُ لِاَنَّہَا لَوْنُ ثِیَابِ اَہْلِ الْجَنَّۃِ یعنی سبز رنگ(اور وجہ بیان کرتے ہوئے فرمایا) کیونکہ یہ اہلِ جنت کے لباس کا رنگ ہے ۔ 
(الآداب الشرعیۃ ، فصل فی انواع اللباس الخ، ۳/۴۹۹)
	حضرت سیّدنا اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے بھی مروی ہے کہ  کَانَ اَحَبُّ الاَلْوَانِ اِلٰی رَسُولِ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم الخُضْرَۃ یعنی نبی ٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کو رنگوں میں سبز رنگ بہت زیادہ پسند تھا ۔  (معجم الاوسط، باب المیم، من اسمہ محمد، ۴/۲۰۶، حدیث: ۵۷۳۱، واللفظ لہ،  کنزالعمال، کتاب الشمائل ، اللباس، الجز۷، ۴/۴۵، حدیث:۱۸۲۵۹) 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے سبز رنگ ہمارے پیارے پیارے آقا مکینِ گنبدِ خضرا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کا پسندیدہ رنگ ہے اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم نے نہ صرف اسے پسند فرمایا بلکہ مختلف اوقات میں سبز رنگ کے کپڑے بھی زیبِ تن فرمائے جیسا کہ 
سرکار کا سبز لباس 
	حضرت سیّدنا اَ بُورِمثَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کی اس حال میں زیارت کی کہ عَلَیْہِ بُرْدَانِ اَخْضَرَان یعنی