الآخرۃ، باب نبذ من اقوال العلماء الخ، ص۴۸۰ملخصًا)
دوسری جگہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
مُتَّکِـِیْنَ عَلٰی رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّ عَبْقَرِیٍّ حِسَانٍ
ترجمۂ کنز الایمان : تکیہ لگائے ہوئے سبز بچھونوں اور منقّش خوبصورت چاندنیوں پر (پ ۲۷، الرحمٰن: ۷۶)
سرکار کا پسندیدہ رنگ
مدینے کے تاجدار، صاحبِ عمامۂ خوشبودار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کو رنگوں میں سبز رنگ بہت زیادہ پسند تھا جیسا کہ حضرت علّامہ ابنِ عبدُ البَر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اس کی تَصرِیح فرمائی ہے کہ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُحِبُّ مِنْ الاَلْوَانِ الْخُضرَۃ یعنی رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کو رنگوں میں سبز رنگ محبوب تھا۔
(الآداب الشرعیۃ، فصل فی انواع اللباس الخ،۳/۴۹۹)
امیر المؤمنین حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے نزدیک بھی سبز رنگ سب رنگوں میں پسندیدہ رنگ تھا جیسا کہ اس روایت میں ہے: حضرت سیّدُنا مالک اَشتَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے حضرت سیّدنا علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے پوچھا : اَیُّ الاَلْوَانِ اَحْسَنُ ؟یعنی کون سا رنگ سب سے بہتر