Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
257 - 479
 لگایا جاسکتا ہے کہ 
اہلِ جنّت کا لباس سبز ہو گا 
	اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اہلِ جنّت کا لباس، بچھونا وغیرہ سبز رنگ کا بنایا ہے چنانچہ ارشاد ِباری ہے: 
 وَ یَلْبَسُوْنَ ثِیَابًا خُضْرًا مِّنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ 

ترجمۂ کنزالایمان: اور سبز کپڑے کریب (ریشم کے باریک) اور قنادیز (موٹے) کے پہنیں گے۔ (پ ۱۵، الکہف:۳۱( 
اللہ تعالٰی کامحبوب ترین رنگ
	حضرت علّامہ اسماعیل حقّی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اس آیت کریمہ کے تحت لکھتے ہیں کہ سبزکپڑوں کو اس لیے خاص فرمایا ہے کہ یہی تمام رنگوں میں حسین ترین اور پُررونق اور اللہ تعالٰی کے نزدیک محبوب ترین رنگ ہے ۔ (روح البیان، پ ۱۵،سورۃ الکہف، تحت الآیۃ: ۳۱، ۵/۲۴۳) 
	حضرت سیّدنا امام ابوعبد اللہ محمد بن احمد قرطبی عَلَیہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اس آیت کے تحت فرماتے ہیں :سبز رنگ کو اس لئے خاص کیا گیا ہے کہ یہ بصارت (نظر) کے لئے موزوں ہے ۔ سبز رنگ پر نظر قائم رہتی ہے، مُنتَشِر نہیں ہوتی اور یہ (آنکھوں سے نکلنے والی) شعاعوں کو جمع کرتا ہے۔ (التذکرۃ باحوال الموتی و امور