Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
256 - 479
والا نہیں ہے یا معاذ اللہ سنّی ہی نہیں ہے ۔ ہم سفید یا کسی اور رنگ کا عمامہ باندھنے والے کو دعوتِ اسلامی سے نکال نہیں دیتے بلکہ ہم تو رنگین کپڑے پہننے والے کو بھی دعوتِ اسلامی سے نہیں نکالتے۔ خوب یاد رکھئے! ہم سبز عمامہ شریف کونہ تو فرض قرار دیتے ہیں اور نہ ہی واجب جانتے ہیں البتہ دعوتِ اسلامی والوں کو صرف سبز عمامہ شریف ہی پہننا چاہئے کیونکہ سبز عمامہ شریف پاک و ہند میں سُنّیت کی علامت اور پہچان بن چکا ہے۔ ‘‘
	امیرِ اہلسنّت  دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ مزید فرماتے ہیں : سبز رنگ بھی ایسا کھلتا ہوا ہو کہ دور سے دیکھنے والے کو غلط فہمی نہ ہو کہ یہ سبز ہی ہے یا سیاہ رنگ کا عمامہ باندھ رکھا ہے ۔ جیسا کہ بہت زیادہ گہرا سبز جسے ڈارک گرین کہا جاتا ہے وہ بھی نہ پہنیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  سبز عمامہ شریف دعوتِ اسلامی کا شعار اور سنّیت کی علامت و پہچان بن چکا ہے اس لیے سبز عمامہ باندھنا چاہئے ، لیکن کوئی سُنّی سفید ، سیاہ یا کھتئی یا کسی اور رنگ کا عمامہ باندھتا ہے تو اسے معاذ اللہ اجنبیت کی نظر سے نہ دیکھیں وہ بھی اپنا بھائی ہے۔ یاد رکھئے جو بھی سنی صحیح العقیدہ ہے وہ اپنے سر کا تاج ہے‘‘ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سبز رنگ اللہ عَزَّوَجَلَّا ور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم کو کتنا محبوب ہے اس کا اندازہ اس بات سے