روح سبز عمامہ باندھے بدن سے رخصت ہو نے کے لیے تیار بیٹھی ہے۔
(بزرگ،ص۴۰۳)
محدثِ اعظم حجاز کا سبز عمامہ
خلیفۂ مفتیٔ اعظم ہند، محدثِ اعظم حجاز حضرت علامہ مولانا سیّدمحمد بن علوی مالکی عَلیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی بھی سبز عمامہ شریف باندھا کرتے تھے۔
حضرت نیّرِ اہلسنّت کا سبز عمامہ
نَیَّرِ اہلسنّت، حضرت علامہ مولاناپیر ابوالرضا اللہ بخش نیّر(1) مجددی چشتی قادری رضوی (2)عَلیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سبز عمامہ شریف باندھا کرتے تھے۔
حضرت زندہ پیر صاحب کا سبز عمامہ
شَمسُ المَشَائِخ حضرت شاہ المعروف خواجہ زندہ پیر(3) رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سبز عمامہ شریف باندھا کرتے تھے۔ (جہانِ امام ربانی ، ۶/۸۰۴)
سبز عمامے والے بزرگ
شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا
1…خلیفۂ مجاز خانقاہ رضویہ بریلی شریف وسجادہ نشین آستانہ عالیہ ہوت والا شریف جمن شاہ ضلع لیہ
2…آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اپنی خلافت و اجازت بھی عطا فرمائی ہے۔
3…آستانہ عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف ، کوہاٹ، خیبر پختونخواہ