مفتی ریاض الحسن صاحب کا سبز عمامہ
خلیفۂ حُجَّۃُ الاِسلام، حضرت علّامہ مولانا ریاض الحسن جیلانی قُدِّسَ سِرُّہ صاحبِ علم و فضل تھے آپ (رَحمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) اکثر اوقات سفید عمامہ کے علاوہ دیگر رنگوں اور سبز عمامہ بھی استعمال فرماتے تھے۔ (ریاض الفتاویٰ ، ۳/۲۵۱)
پیر جماعت علی شاہ صاحب کا سبز عمامہ
سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم پیشوا، امیرِ ملت ، محدّث علی پوری ، حضرت علّامہ سیّد جماعت علی شاہ رَحمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا لباس مبارک ہمیشہ سفید ہوتا تھا سردیوں میں البتہ سبز رنگ کے پشمینہ کی پگڑی (عمامہ شریف) باندھتے تھے۔
(تذکرہ اولیائے پاکستان ، ۱/۴۳۵)
خواجہ فقیر محمد چوراہی کا سبز عمامہ
سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم شیخِ طریقت، حضرت خواجہ فقیر محمد المعروف باباجی تیراہی عَلیْہ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سر پر کلاہ اور اس پر لُنگی خط دار یا سبز عمامہ پہنتے تھے۔
(تذکرہ نقشبندیہ خیریہ ،ص ۵۴۴)
باعمامہ روح
عَارِف باللہ حضرت خواجہ توکّل شاہ انبالوی عَلیْہ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفّٰی ۱۳۱۵ھ) نے اپنے وصالِ پُرملال کی بشارت دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ہماری