Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
25 - 479
 ’’پردے کے بارے میں سوال جواب‘‘میں فرماتے ہیں : (جس عمل) میں تکلیف زِیادہ ہو گی اس کا ثواب بھی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اُتنا ہی زیادہ ملے گا ۔ جیسا کہ منقول ہے:اَفضَلُ الْعِبادَاتِ اَحْمَزُھا یعنی افضل ترین عبادت وہ ہے جس میں زَحمت زیادہ ہو ۔ (کشف الخفاء ،۱/۱۴۱) امام شَرفُ الدّین نَوَوی عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : عبادت میں مشقَّت اور خرچ زیادہ ہونے سے ثواب اور فضیلت بھی زیادہ ہوجاتی ہے۔ (شرح مسلم للنووی ، ۱/۳۹۰) حضرتِ سیِّدُنا عُمر بن عبد العزیز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : فضل ترین عمل وہ ہے جس کیلئے نفسوں کو مجبور ہونا پڑے ۔ (اتحاف السادۃ للزبیدی،۱۱/۱۰) حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن اَدہم عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الْاَکْرَم فرماتے ہیں :جو عمل دنیا میں جس قَدَر دشوار ہو گا بروزِ قِیامت میزانِ عمل میں اُسی قَدَر وزن دار ہو گا۔(تذکرۃ الاولیاء ، ص۵ ۹ مُلَخصاً، پردے کے بارے میں سوال جوا ب ، ص ۱۹۸ تا ۱۹۹ ) ہمارے لیے بہترین موقع ہے کہ آگے بڑھیں اور ان سنتوں پرخود بھی عمل شروع کریں اور دوسرے مسلمانوں کو بھی ان پر عمل کی ترغیب دلائیں اور اس ثوابِ عظیم کے مستحق بن جائیں۔ 

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

راہِ حق کی پہچان
	حضرتِ سیِّدُنا ابو حمزہ بغدادی علَیْہ رَحْمَۃُ اللہ الہَادِی فرماتے ہیں : مَنْ