Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
246 - 479
کو جاننے کے لیے سرورِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چند ارشاد ات ملاحظہ فرمائیں چنانچہ حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’میرے صحابہ کی مثال ستاروں 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیں ۔ (تہذیب التہذیب ، حرف السین، ۳/۴۶۶، ۴۶۷ملتقطًا) حضرت سیّدنا امام ابن حجر عسقلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے انہیں ’’ ثقہ ، امام، حافظ‘‘ لکھا ہے۔ (تقریب التہذیب ، ص۴۰۶) حضرت سیّدنا امام ابن حجر عسقلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ا ن کی ثقاہت دیگر آئمہ محدثین سے بھی نقل کی ہے۔
(تہذیب التہذیب ، حرف السین، ۳/۴۶۶) 
{3}حضرت سیّدنا جریر بن حازم  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ :اس روایت کے تیسرے راوی جریر بن حازم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بصرہ کے رہائشی بلند پایہ حافظ الحدیث اور عظیم المرتبت عالم ہیں ۔ 
 	حضرت سیّدنا امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا : ’’جریر صاحبِ سنّت ہیں ۔‘‘ (تذکرۃ الحفاظ ، الطبقۃ الخامسۃ، الجزالاول، ۱/۱۴۸) حضرت سیّدنا امام ابن حجر عسقلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نقل فرماتے ہیں : حضرت سیّدنا امام ابن معین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے انہیں ’’ثقہ‘‘ قرار دیا۔ حضرت سیّدنا امام عجلی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے بھی ’’ثقہ ‘‘ قرار دیا ۔ حضرت سیّدنا امام نسائی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے کہا ’’ ان کی روایت میں کوئی حرج نہیں ۔‘‘ حضرت سیّدنا امام ابوحاتم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے انہیں ’’صدوق ، صالح‘‘ کہا ہے۔ حضرت سیّدنا امام بزار رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے بھی ’’ثقہ‘‘ کہا ہے ۔ (تہذیب التہذیب ، حرف الجیم، ۲/۳۹، ۳۷ملتقطًا) 
{4}حضرت سیّدنا یعلٰی بن حَکیم  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ : اس روایت کے چوتھے راوی حضرت سیّدنا یعلیٰ بن حکیم ثقفی مکی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہیں ۔ 
	حضرت سیّدنا حافظ امام ابن حجر عسقلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے انہیں ’’ثقہ‘‘ قرار دیا