Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
243 - 479
 نَبِیِّنا و عَلیہِ الصَّلوٰۃ والسَّلام زمین پر تشریف لائیں گے تو آپ کے سرِ اقدس پر سبزسبز عمامہ شریف ہو گا۔ (الحدیقۃ الندیۃ، ۱/۲۷۳، فیض القدیر، حرف الدال ، فصل فی المحلی بال من ھذا الحرف، ۳/۷۱۸، تحت الحدیث:۴۲۵۰، عقدالدرر فی اخبار المنتظر، الفصل الثانی فیما جاء من الآثار الدالۃ علی خروج الدجال الخ، ص۳۴۲) 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		 صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
فرشتوں کے سبز عمامے
 	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! غزوۂ حُنین میں مسلمانوں کی مدد کیلئے آنے والے فرشتوں کے سروں پر بھی سبز سبز عماموں کے تاج سجے تھے ۔جیسا کہ حضرت سیدنا عبد اللہ  ابن عباس رَضِی اللہ تَعالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے: ’’ بَدَر کے روز فرشتوں کی نشانی سفید عمامے اور بروزِ حُنین سبز سبز عمامے تھی‘‘۔ 
(تفسیر خازن، پ ۹، الانفال، تحت الآیۃ۹، ۲/۱۸۲)
	حضرت علّامہ عبدالرحمٰن ابن جوزی عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوِی نقل فرماتے ہیں :(غزوۂ بدر میں جب آسمان سے )فرشتے اترنے لگے تو یکے بعد دیگرے تین آندھیاں چلیں پہلی دفعہ حضرت سیّدنا جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام ایک ہزار فرشتوں کے ہمراہ نازل ہوئے ۔ دوسری مرتبہ حضرت سیّدنا میکائیل عَلَیْہِ السَّلَام ایک ہزار اور